56

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم3ون ڈے سریز کیلئے مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی

میلبورن – آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ 3ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلوی ویمن ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل بھارت اے ویمن ٹیم کیخلاف 2پریکٹس میچز کھیلے گی، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا میچ 15 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم بھارت میں ہی شیڈول سہ ملکی ویمنز ٹی 20 سیریز میں بھی شرکت کرے گی جو کہ 22 سے 3 اپریل تک کھیلی جائے گی اور اس میں آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کی ویمن ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں