150

آسٹریلین اوپن، فیڈرراور چنگ ہیون سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کنبیرہ- آسٹریلین اوپن ٹینس میں راجر فیڈرر کیریئر کے 20 ویں گرینڈ سلم ٹائٹل کے تعاقب میں ہیں اور انہوں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئٹزر لینڈ کیعالمی نمبر 2 اور دفاعی چیمپئن نے جمہوریہ چیک کے کھلاڑی ٹامس برڈیچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔وہ گذشتہ 15 برس میں 14ویں بار آسٹریلین اوپن کے جبکہ مجموعی طور پر 34 ویں مرتبہ گرینڈ سلم چیمپئن شپ کے لاسٹ فور اسٹیج تک پہنچے ہیں۔ادھر نوجوان چنگ سیمی فائنل کھیلنے والے پہلے جنوبی کورین کھلاڑی ہوں گے، انہوں نے کوارٹر فائنل میں حریف امریکی کھلاڑی سینڈ گرین کو شکست دی۔دوسری جانب خواتین سنگلز میں عالمی نمبر ایک رومانیہ کی سیمونا ہالیپ اور جرمنی کی اینجلک کربر بھی لاسٹ فور مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔واضح رہے کہ سیمونا ہالپ نے جمہوریہ چیک کی ا پلسکووا اور اینجلیک کربر نے میڈیسن کیز کوہرا یاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں