99

ایکشن سے بھر پور فلم پیسیفک رِم 2؛اَپ رائزنگ ‘کا ٹریلرریلز،23فروری کو سینما کی زینت بنے گی

لاس ویگاس(آن لائن) ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپورنئی سائنس فکشن تھرلر فلم “پیسیفک رِم 2؛اَپ رائزنگ ‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔2013میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم پیسیفک رِم کے اس سیکوئل میں زمین پر حملہ آور ہو نیوالی کئی فٹ بلند خطرناک شیطانی طاقتیں اور بلائیں دکھائی گئی ہیں جنکے خاتمے کیلئے روبوٹس کا سہارا لیا جارہا ہے۔دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مونسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹر ٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض اسٹیون ایس ڈی نائٹ نے نبھائے ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اس ایکشن تھرلرفلم میں اسکاٹ ایسٹ وڈ سمیت ٹیان چنگ، اینڈریا ارجونا، چارلی ڈے، جان بوئیگا،ڈسٹن کلیئر،لیون میڈن اوربرن گورمن جیسے معروف فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ اس فلم کو گوئلرمو ڈیل ٹورواورتھامس ٹل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچر کے بینر تلے23فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں