86

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر نا بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی مخالفت ہے.

قاہرہ – عرب لیگ کے وزراءخارجہ نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی 1980 میں منظور کی گئی قرارداد 478 پر عمل کرتے ہوئے بیت المقدس شہر میں سفارتی مشن قائم کرنے سے احتراز کریں۔قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں ہونے والے خصوصی اجلاس کے دوران عرب وزراء خارجہ نے اقوام متحدہ کی اس قرارداد کا خیر مقدم کیا جس کے مطابق بیت المقدس شہر کی پوزیشن یا آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلے یا اقدامات غیر قانونی ہیں اور انہیں سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی تعمیل میں منسوخ کیا جانا چاہیے۔عرب وزراء4 خارجہ نے ایک بار پھر باور کرایا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور وہاں سفارتی مشنوں کو منتقل کرنے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ یکسر مسترد کیا جائے گا اس لیے کہ یہ بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی مخالفت ہے۔اجلاس کے بعد وزراء4 خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امن کو بطور اسٹریجک آپشن تھامے رکھنے اور عرب اسرائیل تنازع 2002 کے عرب امن منصوبے کے مطابق حل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے قبل 1967 میں قبضے میں لی گئی فلسطینی اور عرب اراضی پر سے غاصب قبضے کو ختم ہونا چاہیے۔ علاوہ ازیں فلسطین کی ریاست اور فلسطینی عوام کے حقوق تسلیم کیے جائیں جو کہ ناقابل انتقال ہیں۔ ان میں فلسطینیوں کا حقّ خود ارادیت شامل ہے۔بیان میں زور دیا گیا کہ امن عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے۔ یہ امن عمل بین الاقوامی قانونی قراردادوں، امن کے مقابل زمین اور 4 جون 1967 کی سرحدوں پر دو ریاستوں کے حل کی بنیاد پر ہو۔بیان میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے بین الاقوامی تائید کے حصول کے سلسلے میں کام کیا جائے۔ جن ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا ہے رابطوں اور دوروں کے ذریعے ان پر زور دیا جائے کہ وہ اسے تسلیم کریں۔ ان ممالک کو مشرق وسطی میں امن کے حوالے سے تسلیم کے مذکورہ عمل کی تزویراتی اہمیت باور کرائی جائے۔عرب وزراء4 خارجہ کے بیان میں یہ بھی باور کرایا گیا کہ فلسطینی عوام کے خلاف غاصبانہ طاقت کے طور پر اسرائیلی جرائم کے احتساب کے واسطے سے فلسطینی کوششوں کے لیے عرب ممالک کی مکمل سپورٹ ہے۔عرب وزراء4 خارجہ نے بیت المقدس کی نصرت کے لیے 17 اور 18 جنوری کو قاہرہ میں ہونے والی الازہر عالمی کانفرنس کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں