65

جنوبی ایشیاء میں امریکی کامیابی کیلئے افغانستان کا اتحاد کافی نہیں ،پاکستان کا کلیدی کردار اہمیت کا حامل ہے،سربراہ امریکی سینیٹ کام کا اعتراف

واشنگٹن – امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، جنوبی ایشیا میں امریکا کو کامیاب ہونے کیلئے پاکستان کا تعاون لازمی درکار ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو امریکی سینیٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے اپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پرا یک بیان اس امرکا اعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔جنرل جوزف نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ امریکا پاکستان کی علاقائی حدود میں کوئی حملہ نہیں کرے گا۔جنرل جوزف کی امریکا کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد روکنے کو وقتی قرار دیا ہے۔جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے۔امریکی سینٹر ل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ امریکی حکمت عملی میں پاکستان اب بھی کلید ی کردار رکھتا ہے۔ جنوبی ایشیا پالیسی میں میں پاکستان کا کردار انتہاہی اہم ہے، ہم طالبان کو مفاہمت کی میز پر لانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے صرف افغانستان کا کردار کافی نہیں ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے، انہوں نے دورہ ریاض کے موقع پر سعودی عرب کی اہمیت کا بھی اعتراف کیا۔ واضح رہے کہ جنرل جوزف کا اہم بیان اس وقت سامنے آیا ہے، جب انہوں نے گزشتہ ہفتے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی متنازعہ ٹوئٹ کے بعد صورت حال پر ٹیلی فون کے ذریعے بات چیت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں