95

دیپیکا پڈوکون پر قسمت کی دیوی مہربان، نئی فلم کی عکسبندی 5مارچ کو نیپال میں شروع کریں گی

ممبئی – بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون عرفان خان کے ساتھ ویشال بھردواج کی نئی فلم کی عکسبندی 5مارچ کو نیپال میں شروع کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون فلم ’’پدماوت‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب عرفان خان کے ساتھ ویشال بھردواج کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ اداکارہ فلم کی عکسبندی نیپال میں5مارچ کو شروع کریں گی۔ فلم کی کہانی سپنا دیدی کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں