94

رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ حقیقت میں ہچکی بن گئی

ممبئی – بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ تاخیر کا شکار ہو گئی ،فلم اب 23مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ شیڈول کے مطابق 23فروری کو سینما گھروں کی زینت بننی تھی جو تاخیر کا شکار وہ کر اب 23مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم پرڈیوسر منیش شرما نے کہا ہے کہ فلم کی سکریننگ کے دوران شائقین کی جانب سے بہت اچھا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ فلم شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ فلم میں رانی مکھرجی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں