125

سوشل میڈیا پر ماہر خان کو مداحوں کی جانب سے عجیب سوالات کا سامنا

کراچی – خوبروپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان مداح کی جانب سے خود کو40 سال کا کہنے پر حیران پریشان رہ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلیے ٹویٹر، انسٹاگرام سمیت تمام سوشل نیٹ سائٹس استعمال کرتی رہتی ہیں،ماضی کے برعکس موجودہ دور میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کی وجہ سے فنکار اور پرستاروں کے درمیان حائل تمام دوریاں ختم ہوگئی ہیں اور لوگ اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں جاننے کے لیے ان سے براہ راست سوالات پوچھتے ہیں۔ ماہرہ خان دیگر فنکاروں کے برعکس سوشل میڈیا پر زیادہ فعال رہتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کے سوالات کا جواب بھی دیتی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماہرہ خان سے ان کے چاہنے والوں نے مختلف سوالات کیے جن میں کچھ دلچسپ اور کچھ چبھنے والے تھے، ماہرہ نے اپنے تمام پرستاروں کے سوالات کے نہ صرف جوابات دئیے بلکہ کچھ لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا برا بھی نہیں مانا،ایک صارف نے ان سے پوچھا سمجھ نہیں آتا ماہرہ خان کو ہرڈرامے میں بارش سے اتنی محبت کیوں ہوجاتی ہے جس کے جواب میں ماہرہ نے کہا ہر ڈرامے میں ایک سین ہوتا ہے جس میں بارش ہورہی ہوتی ہے، تاہم بارش میں اداکاری کرنا آسان نہیں ہے۔دوسری جانب ایک مداح نے طنزیہ لحجے میں سوال کیا کہ لکس اسٹائل اور ہم ایوارڈ کا نام تبدیل کرکے ماہرہ خان ایوارڈ کردینا چاہئے جس کے جواب میں ماہرہ نے ہنستے ہوئے کہا میں آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں۔ ماہرہ خان کی عمر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک شخص نے کہا انسانیت سے اس وقت اعتبار اٹھ گیا جب 40 سال کی ماہرہ خان کو ڈرامے میں 12 کلاس کی طالبہ بنادیا اس سوال کو پڑھ کرپہلے تو ماہرہ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں بعدازاں انہوں نے کہا میں 40 سال کی نہیں ہوں تاہم انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ انہیں 12 ویں کلاس کی طالبہ کا کرداردینا بہت عجیب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں