112

سونم کپور فلم ’’پیڈمین ‘‘ میں طبلہ نوازو سماجی کارکن کے کردار ادا کریں گی ،9فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور فلم ’’پیڈمین ‘‘ میں طبلہ نواز اور سماجی کارکن کے طور دکھائی دیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر ہدایتکار آر بالکی کی فلم ’’پیڈ مین ‘‘ میں اپنے کردار کی جھلک شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی ہر فلم سے کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔تصویر میں سونم کپور طبلہ بجاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جس کے لئے انہیں خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ فلم میں اداکار اکشے کمار، رادھیکا اپتے اور سونم کپور شامل ہیں۔ فلم 9 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں