57

سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاک مصر تجارتی رابطوں کے فروغ میں مدد ملے گی،مصری سفیر

اسلام آباد – پاکستان اور مصر کی باہمی تجارت 200 ملین ڈالر ہے جو استعداد سے کہیں کم ہے،دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کی کاوشوں میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پاکستان میں مصر کے سفیر احمد فیدل یعقوب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصر کے سرمایہ کار پاکستان میں تعمیرات کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاک مصر تجارتی رابطوں کے فروغ میں مدد ملے گی اور باہمی تجارت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا تاہم دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو چاہئے کہ دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں