59

شام کے معاملے میں فرانس ہمیں سبق سکھانے کی بجائے خاموش رہے تو بہتر ہے

استنبول – ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو نے کہا ہے کہ شام کے معاملے میں فرانس ہمیں سبق پڑھانے سے گریز کرے۔ترکی کے خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شام کے معاملے میں فرانس ہمیں سبق سکھانے کی بجائے اگر خاموش رہے تو بہتر ہے۔یہ ان کا ملک فرانس نہیں ہے جس نے سارے افریقا پر قبضہ کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے اس بیان کے تناظر میں دیا ہے جس میں ماکروں نے کہا تھا کہ شام میں ترک فوج کشی کسی بڑے تنازعے کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ ترک فوج نے شام کے علاقے عفرین میں مقامی کرد ملیشیا کے خلاف اپنا عسکری ا?پریشن بیس20 جنوری کو شروع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں