93

عدلیہ مخالف تقاریر: نواز شریف اور مریم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

لاہور – سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔سیشن عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز نے ماڈل ٹاون کنونشن میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں، نواز شریف اور مریم نواز عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر سے ملک میں انتشار پھلنے کا خدشہ ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے وکلا دلائل اور پولیس رپوٹ کی روشنی میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں