65

نہال ہاشمی ایک دن بھی اڈیالہ جیل میں نہ گزار سکے

راولپنڈی – مسلم لیگ رہنما نہال ہاشمی ایک دن بھی اڈیالہ جیل میں نہ گزار سکے ، سپریم کورٹ سے توہین عدالت پر سزا کے بعد پولیس نے احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ منتقل کردیا تھا جہاں رات کے وقت ان کی اچانک دل کی تکلیف ہونے پر طبعیت خراب ہوگئی ، رات گئے انہوں نے سپرٹینڈنٹ جیل سے دل کی تکلیف ہونے کی شکایت کی تھی جس پر انہیں راولپنڈی کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما کو جب گرفتار کرکے اڈیالہ منتقل کیاجارہا تھا تو اسی وقت ان کی حالت ناساز معلوم ہورہی تھی رات گئے سپرٹینڈنٹ جیل سے طبعیت کی ناسازی کی شکایت کی جس پر انہیں راولپنڈی کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا نہال ہاشمی پہلے سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں یاد رہے لیگی رہنما کو توہین عدالت کیس میں پانچ سال کیلئے نااہل ، پچاس ہزار روپے جرمانہ اور ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے سپریم کورٹ نے ان کی معافی نامہ کو مسترد کردیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں