33

نہال ہا شمی جیسی کاروائی اب نواز شریف، مریم نواز اور توہین عدالت کے مرتکب ان کے حواریوں کے ساتھ ہونی چاہئے،شیریں مزاری

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کو دھمکی آمیز تقریر اور توہینِ عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی توہین عدالت کا نوٹس لیا اور سزا سنائی،یہی کاروائی اب نواز شریف، مریم نواز اور توہین عدالت کے مرتکب ان کے حواریوں کے ساتھ ہونی چاہئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں