31

پختونخوا کی خودمختاراور غیر سیاسی پولیس کا سندھ اور پنجاب کی مکمل سیاسی اور غیر پیشہ ور پولیس کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں، عمرا ن خا ن

اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق کے اپنے ایک سروے کے مطابق پختونخوا پولیس باقی صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں بہترین قرار پائی ہے جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ پختونخوا کی خودمختار، پیشہ ورانہ مہارت کی حامل غیر سیاسی پولیس کا سندھ اور پنجاب کی مکمل سیاسی اور غیر پیشہ ور پولیس کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں،پختونخوا پولیس ایکٹ نے پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنا دیا ہے جبکہ سندھ اور پنجاب کی پولیس مخالفین کے غیر منصفانہ اور ماورائے عدالت قتل کے لیئے استعمال ہوتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں