63

گزشتہ سال کی بہ نسبت جنوری میں سینمنٹ کی فروخت3.7ٹن تک بڑھ کر 22فیصد اضافے تک جا پہنچی

اسلام آباد – گزشتہ ماہ سیمنٹ کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ ہوا،گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال جنوری کے دوران سیمنٹ کی فروخت 3.7 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ٹاپ لائن سکیورٹیز کے تحقیق کار نبیل خورشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ کا بنیادی سبب مقامی سطح پر طلب میں ہونے والا اضافہ ہے،سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام اور سی پیک کے تحت مختلف بڑے ترقیاتی منصوبوں اور ہاؤسنگ سکیموں کی سرگرمیوں میں اضافہ کے نتیجہ میں سیمنٹ کی طلب بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 6ماہ کے دوران سیمنٹ ساز مقامی صنعتوں کی شرح نمو میں اوسطاً ماہانہ 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
ہے۔سیمنٹ کی مقامی طلب میں اضافہ کی پیش نظر سیمنٹ تیار کرنے والی کئی صنعتیں اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جس سے قومی معیشت کی ترقی میں معاونت حاصل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں