2.5 Million Homeless Return To Their Homes In Iraq 51

عراق: 25 لاکھ بے گھر افراد کی اپنے علاقوں میں واپسی

More    Than    2.5 Million    Homeless    Return    To Their    Homes    In    Iraq

عراق: 25 لاکھ بے گھر افراد کی اپنے علاقوں میں واپسی

بغداد – عراق میں بے گھر افراد کی امداد اور بحالی سے متعلق ہائی کمیشن کے سربراہ اور وفاقی وزیر جاسم
الجاف نے اعلان کیا ہے کہ 25 لاکھ کے قریب بے گھر افراد اپنے علاقوں کی آزادی کے بعد
گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس میں الجاف نے بتایا کہ واپسی کا عمل بالخصوص دو صوبوں انبار
اور نینوی میں بہت تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ کرکوک صوبے میں بے گھر افراد کی حویجہ، داقوق اور طوز واپسی کے اچھے
انتظامات ہیں۔ عراقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت ہجرت اور بے گھر افراد سے متعلق ہائی کمیشن کے درمیان
رابطہ کاری سے ان لوگوں کو اپنے اصل علاقوں میں پہنچنے پر مطلوبہ بنیادی لوازمات فراہم کیے جانے
کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

الجاف نے متعلقہ اداروں اور فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں اپنی کوششوں اور سرگرمیوں کو بڑھا دیں وہاں استحکام اور معمول کی زندگی کو جلد از جلد دوبارہ یقینی بنایا جا سکے۔ 2.5 Million Homeless Return To Their Homes In Iraq

 2.5 Million Homeless Return To Their Homes In Iraq

https://urduscoop.com/category/various-news/
http://www.xinhuanet.com/english/2018-02/01/c_136942528.htm

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں