84

امریکا سرد جنگ کی دقیانوسی ذہینت ترک کرے: چین

بیجنگ – چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے چین کے ساتھ کوشش کرنی چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کو خطرہ قرار دینے پر چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ترجمان ہو چی انگ نے اپنے بیان میں امریکا پر واضح کیا ہے کہ اسے سرد جنگ کی دقیانوسی ذہینت کو ترک کر کے چین کے ساتھ مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔ چین کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اپنے اختلافات کو ایک حد میں رکھ کر دونوں ملکوں کی ترقی کے لیے کام کریدوسری جانب چین کے وزیرِ اعظم لی کی یانگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور چین کے مستحکم تعلقات پوری دنیا کے مفاد میں ہیں۔ دونوں ملکوں کے باہمی مفادات دونوں ملکوں کے باہمی اختلافات سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔ چینی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ امریکا ہمارے ساتھ اپنے تعلقات کو مثبت انداز میں دیکھے گا اور انھیں برقرار رکھے گا۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے سٹیٹ آف یونین خطاب میں چین کو امریکی اقدار کے لیے خطرات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے خطاب میں کہا تھا کہ چین اور روس ہمارے مفادات، ہماری معیشت اور ہماری اقدار کے لیے ایک چیلنج بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں