73

فلم ’’ساہو‘‘ رواں سال ریلیز نہیں کی جائے گی

#h#
ممبئی(آن لائن)ساؤتھ انڈین اداکار پرابھاس کی فلم ’’ساہو‘‘ رواں سال ریلیز نہیں کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ساہو ‘‘ کی بیک وقت ہندی ،تیلگو اور تامل زبانوں میں عکسبندی کی جارہی ہے جس میں اداکار پرابھاس کے ساتھ اداکارہ شردھا کپور
مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں جیکی شروف ، نیل نیتن مکیش اور مندیرا بیدی بھی شامل ہیں۔فلم میں ایکشن مناظر کی عکسبندی کے لئے بین الاقوامی سٹنٹ آرٹسٹس کا تعاون حاصل کیا گیا ہے جبکہ پوسٹ پروڈکشن کام کے باعث فلمسازوں نے آئندہ سال فلم کی ریلیز کا فیصلہ کیا ہے۔فلم کے ہدایتکار سوجیت سرکار ہیں۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں