161

فلم چھپن چھپائی نے احسن خان اور نیلم منیر کیلئے قسمت کے دروازے کھول دئیے

لاہو ر – 2018 کے آخر میں ریلیز ہونے والی فلم چھپن چھپائی نے احسن خان اور نیلم منیر کیلئے قسمت کے دروازے کھول دئیے ،فلم کی ریلیز کے بعد اداکارہ نیلم منیر کے لئے رشوں کی لائنیں لگ گئیں جبکہ اداکار احسن خان کو فلمسازوں نے چار فلموں کیلئے کاسٹ کرلیا گیا جس میں دو پروڈیوسرز کا تعلق اور دو کا کراچی سے ہے اوراحسن خان آج کل فلموں کے معاہدے میں مصروف ہیں۔

اس حوالے سے احسن خان نے کہا کہ ہدایتکار محسن علی کی فلم ہمارے لئے خوش بختی کی علامت ثابت ہوئی ہے مجھے چار فلمسازوں نے اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی ہے جس میں دو فلموں اداکارہ نیلم منیر کو بھی شامل کیا گیا ہے اور ان چاروں فلموں کی شوٹنگ 2018 میں ہی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے پرستاروں کا شکر گزار ہوں جو میری فلم دیکھنے کیلئے آئے اور اس کو پسندیدگی کا درجہ دیکر حوصلہ افزائی کی ،میں تہہ دل سے پرستاروں کا مشکور ہوں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں