08012019 81

فیاض الحسن چوہان بھی صحافی کے سوال پر برہم

لاہور (اردو سکوپ) ریاست مدینہ کے حوالے سے سوال پوچھنے پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا کو بے شرم قرار دے دیا-

سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قرار دیا تھا کہ حکومت کا ملک کو ریاست مدینہ کی طرح بنانے کا دعویٰ غلط و کھوکھلا ثابت ہو رہا ہے، آپ اس پر کیا کہیں گے۔ اس پر فیاض الحسن کا جواب تھا کہ یہ سوال جماعت اسلامی سے پوچھنا چاہیے۔

فیاض الحسن چوہان نے میڈیا کو بے شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعزیتی ریفرنس میں ایسا سوال نہیں کرنا چاہیے، صوبائی وزیر کے اس جواب نے صحافیوں کو بھی سیخ پا کر دیا اور انہوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا۔ صحافیوں نے صوبائی وزیر کی گاڑی کا راستہ روک کر بھی احتجاج کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں