Foreign Traders Take Interest In Pakistani Wheat 65

عالمی تاجروں کی پاکستانی گندم میں دلچسپی، برآمدات 5.5 ملین ٹن تک پہنچ گئیں

Foreign    Traders    Take    Interest    In
Pakistani    Wheat

عالمی تاجروں کی پاکستانی گندم میں دلچسپی، برآمدات 5.5 ملین ٹن تک پہنچ گئیں

اسلام آباد – جنوری 2018ء کے دوران عالمی خریداروں نے پاکستان سے 3 ملین ٹن گندم درآمد کرنے کے معاہدے
کئے ہیں جبکہ رواں میں مزید 2.5 ملین ٹن گندم کی خریداری کی جائے گی جس سے پاکستان کی گندم
کی برآمدات 5.5 ملین ٹن تک پہنچ جائیں گی۔

نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستانی گندم میں عالمی خریداروں کی دلچسپی کا بنیادی سبب گندم میں پائی جانے
والی پروٹین کی اضافی مقدار ہے اور پاکستان میں پیدا ہونے والی گندم میں پروٹین کی مقدار 11.5 تا 12
فیصد تک ہے جسکی وجہ سے عالمی خریدار روس اور یوکرین کی گندم کی بجائے پاکستانی گندم خریدنے کو
ترجیح دیتے ہیں۔ جنوری کے آخری ہفتہ کے دوران درآمدکنندگان نے پاکستان سے 188 ڈالر فی ٹن سے
198 ڈالر فی ٹن گندم خریدنے کے معاہدے کئے ہیں اور گندم کی برآمد جلد شروع کر دی جائے گی۔

رواں ماہ کے پہلے ہفتہ کے دوران یورپی درآمد کنندگان کی جانب سے پاکستان سے 2.5 ملین ٹن گندم خریدنے کے مزید معاہدے متوقع ہیں جس سے جنوری اور فروری 2018ء کے دوران پاکستان سے خریدی جانے والی گندم کا حجم 5.5 ملین ٹن سے تجاوز کر جائے گا۔  Foreign Traders Take Interest In Pakistani Wheat

Foreign Traders Take Interest In Pakistani Wheat

https://urduscoop.com/category/business/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں