Mir Hazar Khan Bijarani Committed Suicide After Killing Wife Police 76

میر ہزار خان بجارانی نے پہلے اہلیہ کو قتل کیا اور پھرخودکشی کی، پولیس کا دعویٰ

Mir    Hazar    Khan    Bijarani    Committed    Suicide After    Killing    Wife    Police

میر ہزار خان بجارانی نے پہلے اہلیہ کو قتل کیا اور پھرخودکشی کی، پولیس کا دعویٰ

کراچی – پولیس کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد حاصل شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم
ہوتا ہے کہ صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ہزار خان بجارانی نے پہلے اہلیہ کو قتل کیا اور
پھر خودکشی کی۔ میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی پراسرار موت کی ابتدائی تحقیقات کے حوالے
سے ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان کی جانب سے پریس ریلیز جاری کردی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا
ہے کہ میاں بیوی کے درمیان کچھ دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔

پریس ریلیز کے مطابق، کل (یکم فروری) دوپہر ڈھائی بجے درخشاں تھانے کو میر ہزار خان بجارانی اور ان
کی اہلیہ کی لاشیں ملنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق لاشیں خیابان جانباز میں واقع
بنگلے کے پہلی منزل پر واقع اسٹڈی روم میں پائی گئیں۔ پریس ریلیز کے مطابق، پولیس موقع پر پہنچی اور
جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کیے.

فرانزک ٹیم نے فنگر پرنٹس اور دیگر تمام ثبوت اکھٹے کرلیے جبکہ کمرے میں موجود خون کے نمونے بھی محفوظ
کرلیے گئے ہیں۔ دوسری جانب گھر میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے کاڈی وی آربھی قبضے میں لے
لیا گیا۔ پریس ریلیز کے مطابق، شواہد کے مطابق دونوں کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی، میر ہزار
خان بجارانی کو سر میں ایک گولی اور فریحہ رزاق کو تین گولیاں (ایک گولی سر پر 2 پیٹ میں)
لگی تھی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق، فائرنگ تیس بور پستول سے کی گئی تھی اور جائے وقوعہ سے
چار خول اور دو گولیاں ملیں۔

پریس ریلیز کے مطابق صوبائی وزیر کے گھر پر تعینات دو پولیس گارڈز سمیت چھ ملازمین سے بیانات لیے گئے، جن کے مطابق دونوں میں کئی روز سے ناچاقی چل رہی تھی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق وقوعہ کے وقت گھر اندر سے بند تھا اور واقعے کے بعد بچوں نے ملازمین کے ساتھ مل کر دروازہ توڑا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ Mir Hazar Khan Bijarani Committed Suicide After Killing Wife Police

Mir Hazar Khan Bijarani Committed Suicide After Killing Wife Police

https://tribune.com.pk/story/1623871/1-sindh-minister-mir-hazar-khan-bijarani-wife-found-dead-karachi/
https://urduscoop.com/category/a-credible-national-provincial-and-regional-news-from-across-pakistan/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں