petrol-prices-reduce 71

سال نو کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کو بڑا تحفہ مل گیا

اسلام آباد(اردو سکوپ) سال نو کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کر دیا-

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے- اسی طرح مٹی کے تیل کے نرخوں‌ میں بھی 52 پیسے فی لیٹرکمی کر دی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سال نو کے آغاز کے موقع پر کیا جائے گا-

حکومت کے اس اقدام کو عوام کی جانب سے سراہا گیا، تجزیہ کاروں کے مطابق اس کمی سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے۔

28 دسمبر 2018 کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی تجویز دی تھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں