PM Imran Khan, Bill Gates talk over phone call 73

بل گیٹس کا پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار، وزیر اعظم عمران خان کو خط-

اسلام آباد (اردق سکوپ آن لائن) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے سربراہ عالمی ادارہ صحت اورصدربل گیٹس فاؤنڈیشن ڈاکٹرٹیڈروس ایدھنم نے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔ دونوں شخصیات کی جانب سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

ڈاکٹرٹیڈروس ایدھنم نے وزیر اعظم کو بل گیٹس کا لکھا گیا خط بھی پیش کیا ۔ بل گیٹس نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں پولیو و صحت عامہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ، مائیکرو سافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرسکتا ہے۔ملاقات میں وزیر صحت عامر کیانی اور وزیر اعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں