World Cancer Day In Pakistan On 4th Feb 63

دنیا بھر میں کینسرسے بچاؤ کا عالمی دن چار فروری منایا جائے گا

World    Cancer    Day
To   Be    Observed    In    Pakistan    On    4th    Feb

اسلام آباد – پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچاؤ کا عالمی دن چار فروری اتوار کو منایا جائے گا اس
دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچاؤ کے
متعلق شعور پیدا کرنا ہے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور
محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمینارز، واکس اورمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت اور
مقررین کینسر کی تباہ کاریوں اور اس سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق غریب اور ترقی پذیر ممالک میں 70فیصد اموات کینسر کے باعث ہوتی ہیں۔
ورلڈ کینسر ریسرچ فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال بیس ہزار سے زائد افراد الکوحل
کے استعمال سے کینسر کے مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کینسر کا مرض پاکستان میں بھی ایک خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے او ر اس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔  World Cancer Day In Pakistan On 4th Feb

World Cancer Day In Pakistan On 4th Feb

http://www.worldcancerday.org/
https://urduscoop.com/category/various-news/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں